نوازشریف سے تاجر امجد نذیر بٹ کی ملاقات ‘مختلف امورپر گفتگو
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے انجمن تاجران کے صدر وامیدوار حلقہ پی پی 140 کے امیدوار امجد نذیر بٹ نے ملاقات کی اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال ،تاجر برادری کے مسائل اور خیر مقدمی پیغام ،حلقہ پی پی 140 کے مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امجد نذیر بٹ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملکی مفادات ،خودمختاری ،عوامی ترقی اورخوشحالی کی سیاست کی ہے۔