پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے اشیاءبھی سستی ہو نگی:انجمن تاجران شیخوپورہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہاہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے اشیاءخورو نوش کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی اس اقدام سے عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی یقینی ہوگی موجودہ حکومت عوام دوست پالیسیوں کی بدولت مہنگائی پر قابو پانے میں مددملے گی ۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز شانی، ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، حاجی اکبر علی چوہان، میاں تنویر احمد، رانا عمران سکندر ، ملک اعجاز احمد نے کہا ہے کہ جب تک نبی کریم کے غلام زندہ ہیں پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔