• news

شیخوپورہ :محکمہ ہیلتھ کو ملنے والے بجٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ ہیلتھ کو ملنے والے بجٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ ہیلتھ میں مختلف آر ایچ سی ہسپتالوں کو ملنے والے محکمانہ فنڈز کی بولی لگائی جارہی ہے اور زیادہ کمیشن دینے والوں کو فنڈز جاری کئے جارہے ہیں اور یہ رشوت ستانی و کرپشن اکاﺅنٹنٹ کی مبینہ ملی بھگت سے کی جارہی ہے جسے سی ای او ہیلتھ کی آشیرباد حاصل ہے جبکہ ایک من پسند ملازمین کو ایک سے زائد سنٹرز کی نگرانی سونپی گئی ہے جو افسران کو راضی کرنے اور اپنی نااہلی و کرپشن چھپانے کیلئے رشوت ستانی و کرپشن کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے محکمہ صحت شیخوپورہ میں جاری کرپشن و رشوت ستانی اور نااہلی و مجرمانہ غفلت کا نوٹس لینے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن