• news

موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی :افضال حیدر 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے آج جو پالیسیاں قوم پر مسلط ہیں یہ سب آئی ایم ایف کی ہیں ایک سال ایک ماہ کے دوران پاکستان ڈیفالٹ کے قریب جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میںپس کر رہ گئے ہیںموجودہ سیاسی صورتحال کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے 13 سیاسی جماعتوں کے سینئرترین سیاستدانوں کے پاس ملک کی خودمختاری اور عوامی ترقی اور خوشحالی کا کوئی پلان نہیں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن