ایمن آباد: تین دیہات میں ڈاکوﺅں کی لوٹ مار ، کروڑوں کا مال
ایمن آباد ( نامہ نگار ) تین دیہات میں ڈاکوﺅں کی لوٹ مار ، ڈاکوﺅں کا گروپ ایک ہی شب میں گھروں میں داخل ہو کر کروڑوں سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت لیکر فرار ہوگیا ۔تفصیل کے مطابق تتلے مالی میں واپڈا ملازم رانا ارشا د اہلخانہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا سحری کے وقت دس مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے ستائیس لاکھ نقدی طلائی زیوارت ، نو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے دوسری واردات میں لدھٹر مسلم کے آصف علی کے گھر بارہ بجے داخل ہوئے وہاں پر انہو ں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور کمرہ میں پڑی سیف الماریوں کے تالے توڑکر چھبیس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارت اور چار لاکھ روپے لیکر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ مارئیواں کے چاہ قاضی والے محمد اسلم کے گھر میں تقریبابارہ ڈاکو داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنا کرکمرے میں پڑی سیف کا تالہ توڑکر چھ تولہ طلائی زیورات سوا لاکھ روپے مالیت چاندی اور تیس ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے ۔ قمر اقبال کے گھر سے دو عدد طلائی کڑے مالیت اڑھائی لاکھ چاندی کی پائیل اور موبائل فون اور پندرہ ہزار روپے لیکر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرا ر ہو گئے ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔