• news

کراچی :جیونیوز کے پروڈیوسر زبیر انجم کو اہلکار گھر سے اٹھاکر لے گئے

کراچی (نیٹ نیوز) جیونیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر زبیر انجم کو پولیس کی وردیوں میں ملبوس اہلکار کراچی میں ان کے گھر سے اٹھاکر لے گئے ۔  اہل خانہ کے مطابق دو پولیس موبائل اور ڈبل کیبن گاڑیوں میں افراد آئے اور زبیر انجم کو لے گئے، زبیر انجم کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے رہائشی ہیں۔ زبیر انجم کے بھائی وجاہت انجم نے جیونیوز کو بتایا پولیس اور سادہ لباس اہلکار اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے، زبیر کا معلوم کیا اور انہیں اسلحہ کے زور پر ساتھ لے گئے۔وجاہت کے مطابق اہلکار  زبیرانجم کا موبائل فون اور پڑوس میں لگے کیمروں کی ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔زبیر انجم کے بھائی وجاہت کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ایس ایس پی کورنگی نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو زبیر انجم کی گرفتاری سے متعلق اطلاع نہیں،ضلع کورنگی کے کسی تھانے کی پولیس نے زبیر انجم کو گرفتار نہیں کیا،واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن