• news

آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل‘ رجسٹرار سپریم کورٹ کے عمران کی درخواست پر اعتراضات‘ واپس

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ+خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی۔رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست گزار نے نہیں بتایا کون سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی؟رجسٹرار آفس  کے مطابق آرٹیکل 184 تین کا اختیار استعمال کرنے کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں، آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔اعتراض میں کہا گیا ہے ایک درخواست کے اندر ایک سے زائد استدعا کی گئی ہیں۔ سویلین کے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پرچیئرمین پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمشن بنانے کی استدعا کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن