• news

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس ایکٹ کیخلاف درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) سپریم کورٹ میں ’سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ‘ کیخلاف درخواستیں آج  سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ ججمنٹس ریویو ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔خیال رہے 29 مئی کو سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن