ارشد شریف قتل کیس کی سماعت 13 جون کو ہوگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ وقائع نگار) سپریم کورٹ نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ 13 جون کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، وزارت خارجہ اور جے آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیے۔اسلام آباد سے وقائع نگار کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس میں گواہوں کی مسلسل عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ سے صورتحال پر معاونت طلب کر لی۔
سماعت