• news

بلاول کی گورنر کربلا سے ملاقات‘ حضرت علیؓ کے مزار پر حاضری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر کربلا نصیف جاسم الخطابی سے عراق کے سرکاری دورے کے موقع پر ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی زائرین کےلئے عراق میں سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی زائرین کیلئے عراق میں سہولت مرکز قائم کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اربعین اور عاشور کے دنوں میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عراق بھیجنے کی پیشکش بھی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ نجف مےںحضرت علی کرم اللہ وجہہ کے روضے پر حاضری دی۔ امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کےں۔

ای پیپر-دی نیشن