انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف شہرویوں کا احتجاج مظاہرہ
سرینگر / جموں (کے پی آئی) بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں شہر میں احتجاجی مظاہرے کئے۔جموں شہر کے علاقے تالاب تلو کے رہائشیوں اور تاجروں نے جموں سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے تحت علاقے جاری کام کے خلاف احتجاج کیا۔ تاجروں اور تالاب تلو کے مکینوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں بینراور پلے کارڈ اٹھائے سڑک پر آگئی اور حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ لداخ کے علاقے کرگل میں سڑک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ ایک بچہ لاپتہ ہو گیاہے۔ضلع کرگل کے علاقے کاکسار کے قریب ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاندان کے سات افراد سوار تھے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے آغا ڈاکٹر سید مہدی علی زادہ موسوی نے مقبوضہ کشمیر کی تاریخی جامع مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی ہے۔آغا ڈاکٹر سید مہدی علی زادہ موسوی ان دنوں مقبوضہ کشمیر کے دورے پر ہیں۔تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انجمن کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو گزشتہ تقریبا چار سال سے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے گھر میں نظربندی کی وجہ سے میرواعظ سے ملاقات اور تبادلہ خیال نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید پارٹی چیرمین یاسین ملک وکیل صفائی کے بغیر اپنا مقدمہ لڑ رہا ہے جو بھارتی حکومت کی ایما پر چلنے والی بھارتی عدلیہ اور عدالتی نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ جمو ں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان کی صدارت میں سپریم کونسل کے اجلاس میں کہا گیا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھنے والے ریاست جموں کشمیر کے چوٹی کے آزادی پسند قومی سیاسی رہنما محمد یاسین ملک کو گذشتہ سال غیرمنصفانہ انداز میں عمر قید کی سزا سنانے کے بعد انہی فرضی اور من گھڑت مقدمات کی پاداش میں اب بھارتی حکومت انہیں سزائے موت دلوانے پر تلی ہوئی ہے۔
کشمیر