خواجہ احمد حسان کا لاہور کالج یونیورسٹی کادورہ وی سی سے درپیش مسائل پرگفتگو
لاہور (خصوصی نامہ نگار )سینئر رہنما مسلم لیگ ن سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان کا لاہور کالج یونیورسٹی کادورہ کیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر بشرہ مرزا ور یونیورسٹی کے دیگر حکام سے ملاقات کی ملاقات میں یونیورسٹی انتظامیہ کو سب کیمپس کالا شاہ کاکو کی تعمیر کے سلسلے میں درپیش مسائل اور یونیورسٹی میں علیحدہ سے انٹرمیڈیٹ بلاگ کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔ اس مو قع پروائس چانسلر کے ہمراہ ڈین ڈاکٹر محمد افضل پرنسپل پروفیسر صبیحہ افتخار پی ڈی ذوالفقار معین ڈپٹی ڈائریکٹر قیصر حفیظ موجود تھے۔ انہوں نے بتایا حکومت کے22 - 2021 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سب کیمپس کی تعمیر نوکیلئے منظور شدہ فنڈز 1776.455ملین ابھی تک جاری نہیںہو سکے۔ وائس چانسلر پروفیسر بشرہ مرزا نے کہاہم 20 ہزار سے زائد طالبات کو مثالی اور اعلیٰ معیار کی تعلیم دینے کےلئے کوشاںہیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ بچیوں کی عمدہ کردار سازی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ بلاگ کی تعمیر اور پارکنگ ایریا کا منصوبہ بھی زیرِ التوا ہے حکومت سے اس سلسلے میں خصوصی گرانٹ درکار ہے۔خواجہ احمد حسان نے کہاسب کیمپس کی تعمیر کے لیے منظور شدہ فنڈز جاری کروانے کے لیے وزارت تعلیم کے حکام سے بات کروں گا۔