• news

ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا:نرگس فیض ملک 


 لاہور(لیڈی رپورٹر ) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا اس کیلئے مل جل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آنے والے الیکشنوں میں کامیابی کی شکل میں اگر پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو ہم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک منصفانہ نظام نافذ کرکے اس ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن