• news

 بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا توقوم  سڑکوں پرہوگی :ضیاءالدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا توپوری قوم سڑکوں پرہوگی۔ سودی نظام نے ملک و قوم کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے۔فرسودہ نظام کی وجہ سے آنے والی نسلیں بھی آئی ایم ایف کی مقروض ہوگئی ہیں۔اتحادی حکومت وعدوں اور دعو¶ں کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہوگئی ہے۔ حکمرانوں نے ایک سال میں اپنے کرپشن کیسز ختم کروائے ہیں یا مفادات کی سیاست کی ہے۔ ایک سال میں تقریباً 15سو ارب کا ریکارڈ قرض لیا جو کہ یومیہ 41ارب بنتا ہے جو ملک کے عام آدمی کی جیب سے ادا ہوگا۔حکمران ہمت کریں اور آئی ایم ایف سے جان چھڑائیں۔بجٹ میں سود سے جان چھڑائی جائے، ٹیکسز غریب کے بجائے آمدن پر لگائے جائیں، چھوٹے کسانوں کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی، جاگیرداروں کی زرعی آمدن پر ٹیکس ہونا چاہیے، حکومت بجٹ میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کم از کم 50فیصد کمی کرے،پیٹرول، بجلی اور گیس پر سبسڈی بحال کی جائے۔مزدور کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن