• news

پاکستان11ویں بار اقوام متحدہ کے ادارے ای سی او ایس او سی کا رکن منتخب

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے اہم ادارے اکنامک اینڈ سوشل کونسل (ای سی او ایس او سی) کا رکن منتخب ہوگیا۔پاکستان 11ویں بار اقوام متحدہ کے اہم اور موثر ادارے کا رکن منتخب ہوا ہے۔پاکستان 6 مرتبہ اقوام متحدہ کے ادارے ای سی او ایس او سی کا صدر بھی رہ چکا ہے۔ای سی او ایس او سی کا رکن منتخب ہونے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مسرت کا اظہار کیا۔

رکن منتخب

ای پیپر-دی نیشن