وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت تبدیل آج 3 بجے سہ پہر ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ کے کل کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہو گا۔ اجلاس میں بجٹ 2023-24 کی تجاویز پیش ہوں گی۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دوپہر 2 بجے منعقد ہونا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابینہ کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دیں گے جبکہ کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 مئی اور 7 جون کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔
وقت تبدیل