ڈالر 5 روپے مہنگا، سونے کی قیمت 300 روپے تولہ مزید گرگئی
کراچی (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا جبکہ انٹر بنک میں 7 پیسے کم ہو گیا۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 81 پیسے کا ہو گیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 رروپے مہنگا ہوکر 305 روپے کا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 27 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 616 روپے ہو گئی ہے۔
ڈالر سونا