خدیجہ شاہ سے جیل میں امریکیوں کی ملاقات رہائی کیلئے قانونی پہلو¶ں کا جائزہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) 9 مئی کو جناح ہا¶س میں جلا گھیرا کے الزام میں گرفتار خدیجہ شاہ سے امریکی قونصل خانے کے نمائندوں نے جیل میں ملاقات کی۔ خدیجہ شاہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوران خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلو¶ں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارخانے کو خدیجہ شاہ تک رسائی کی اجازت دی۔
خدیجہ شاہ