آزاد کشمیر ضمنی الیکشن، پی پی کامیاب پی ٹی آئی امیدوار تیسرے نمبر پر
باغ (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ تمام 189 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے ضیاءالمقر 25 ہزار 755 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق احمد منہاس نے 20 ہزار 485 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف کے راجہ ضمیر خان 4942 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ دو سال پہلے اس نشست پر پی ٹی آئی نے ساڑھے 5 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ضمنی الیکشن جیتنے پر پی پی کے امیدوار ضیاءالقمر کو مبارکباد دی ہے۔
آزاد کشمیر ضمنی الیکشن