• news

پی ٹی آئی کسی اور نام سے ووٹ لے گی، یا اس کا ووٹر گھر بیٹھ جائے گا: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سیاست کے مسافر لوگوں کیلئے لگتا ہے کوئی نیا لفظ ایجاد کرنا پڑے گا۔ سیاست میں مشکل وقت کاٹنے کے بہت سے طریقے ہیں یہ سب مسافر لوگ ہیں، انہوں نے تین تین چار چار ہجرتیں کی ہوئی ہیں۔ فواد نے آنیاں جانیاں کی ہیں، اس سے ان کے ووٹ بنک پر فرق پڑے گا۔ پی ٹی آئی کسی اور نام سے ووٹ لے لے گی یا اس کا ووٹر گھر بیٹھ جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تجویو بھی اچھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن