• news

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن

پشاور(نیٹ نیوز) پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیڈز کارڈیالوجسٹ نے بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن کر دیا۔ ترجمان پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی رفعت انجم کے مطابق  پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز  نے مریض کے دل کا والو  کٹ لگائے بغیر تبدیل کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کے مطابق سرجریز کے بعد بچے کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام چھوڑ دیا تھا۔ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا۔ انہوں نے بتایا والو تبدیل کرنے کیلئے اوپن ہارٹ اور کٹ لگائے بغیر سرجری کا آپشن موجود تھا۔

ای پیپر-دی نیشن