• news

بلوچستان میں تلور اور آئی بیکس سمیت نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی عائد

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان حکومت نے صوبے میں تلور اور آئی بیکس سمیت نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار  پر  پابندی لگادی۔بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق18 ویں ترمیم کے تحت علاقوں کی الاٹمنٹ اور منسوخی صوبائی حکومت کا اختیار ہے،  پرندوں کے شکار کے علاقوں کی تمام الاٹمنٹ منسوخ کردی ہیں، صوبے میں ٹرافی ہنٹنگ پر بھی پابند عائد ہوگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ کسی ملکی یا غیرملکی کو نایاب پرندوں یا جانوروں کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی، جہاں نایاب پرندوں کے شکار کی اطلاع ملی ، اس علاقے کے ڈپٹی کمشنرکیخلاف کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے نایاب پرندے پکڑنے اور بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق  بلوچستان حکومت کو پابندی لگانے کے اختیار کے استعمال  کا  آئینی وقانونی تحفظ حاصل ہے، حکومتی فیصلے کو کسی قانونی فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن