• news

شیخ رشید کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور‘ 2 مقدمات میں ضمانت پر 8 جولائی تک توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ میں درج دو مقدمات میں ضمانت پر 8 جولائی تک توسیع کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران شیخ رشید کی جانب سے وکیل سردار شہباز عدالت پیش ہوئے اور حاضری سے ایک روزہ استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی لیڈران کی گرفتاریاں جاری ہیں۔شیخ رشید کے اسلام آباد اور راولپنڈی کے گھروں پر چھاپا ماراگیا، شیخ رشید کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، شیخ رشید کے گھر سے قیمتی سامان لوٹ کیاگیا۔ شیخ رشید کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 8 جولائی تک توسیع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن