• news

برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتیں 40سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں پیاز،گاجر اور آلوکی قیمتیں 40سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں،برطانوی میڈیا کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 70فیصد اضافہ ہوا ہے،برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز سے اب تک آلو کی قیمتوں میں 60اور گاجر کی قیمتوں میں 37.5فیصد اضافہ ہوا ہے،برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے ، گزشتہ 12ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں 46.4فیصد اضافہ ہوا جبکہ  چینی کی قیمت  46.4فیصد بڑھی،برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق 12ماہ کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 37فیصد جبکہ آٹے کی قیمت 30فیصداضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن