فرانس : نامعلوم شخص کا کمسن بچوں پر چاقو سے حملہ، 6 زخمی‘ ملزم گرفتار
پیرس (این این آئی)فرانسیسی شہر میں چاقو بردار کے حملے میں 6 بچے زخمی ہوگئے، تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق پاک میں حملے سے زخمی ہونیوالے بچوں کی عمریں 3 سال کے قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر اینیسی میں ایک چاقو بردار شخص نے پلے گرانڈ میں کھیلنے والے کمسن بچوں پر حملہ کردیا، چاقو کے وار سے کم از کم 6 بچے زخمی ہوگئے، جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونیوالے بچوں کی عمریں 3 سال کے قریب ہیں، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ حملے کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔