• news

ڈاکٹروں کی ہڑتال، حکومت پنجاب سمیت فریقین سے دوبارہ جواب طلب

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب سمیت فریقین سے 15 جون کو دوبارہ جواب طلب کرلیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی آمنہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سستا علاج کرانا شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے، ڈاکٹروں نے ہسپتالوں میں غیر قانونی طور پر ہڑتال کر رکھی ہے، ہڑتال سے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت نے ڈاکٹروں کو ہڑتال کرنے سے روکنے کا حکم دے رکھا ہے، عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹروں نے ہسپتالوں میں ہڑتال کر رکھی ہے، استدعا ہے کہ عدالت وائی ڈی اے کی رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم دے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے احکامات جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن