پاک امریکہ ہیلتھ ڈائیلاگ کا دوسرا دور ،دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کاعزم
اسلام آباد (خبرنگار)پاک امریکہ ہیلتھ ڈائیلاگ کا دوسرا دور وزارت صحت میں ہواوفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت افتخار شلوانی ڈی جی ہیلتھ وزارت صحت کے افسران اور ماہرین امریکی سفیرڈونلڈ بلوم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر، یو ایس ایڈ شیفر، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹریو ایس ایڈ ایشیا بیورو اراکین امریکی وفد میں شامل کیں ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل پاک امریکہ کے درمیان ہیلتھ ڈاییلاگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا پاک امریکہ ہیلتھ ڈائیلاگ کے دوسرے دور میں آپ سب کا خیر مقدم کرنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہیپاکستان اور امریکہ کی حکومتوں کے درمیان دوستی کے تعلقات کی تاریخ 75 سال سے زائد پرانی ہے۔