ہائیکورٹ: سی سی پی او لاہور کو آج لڑکی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سی سی پی او لاہور کو ہر صورت آج صبح 9 بجے جواں سال لڑکی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سی سی پی او کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی کے جواب نے حیرت زدہ کردیا مجھے، تفتیشی کہتا ہے لڑکی بھاگ گئی ہے تو کیا کیا جاسکتا ہے، اگر تفتیشی کی اپنی بیٹی گھر نہ آئے تو پھر بھی وہ یہی کہے گا؟۔ سی سی پی او صاحب آپ کو اس لئے بلایا کہ دیکھیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لڑکی کا پتہ چلا ہے کہ وہ کراچی میں ہے، دستخط انگوٹھے یہاں لاہور میں لڑکی کے ہورہے ہیں۔