کویت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے یوم تکبیر کے سلسلے میںتقریب
کویت میں 28مئی یوم تکبیر کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کمیونٹی ویلفئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان فرخ امیر سیال تھے۔تقریب کے میزبان محمد عرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن کویت، محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت، میاں محمد ارشد صدر پاکستان مسلم سنٹرن کویت، پرنس ثاقب حسنین گل جنرل سکیرٹری پاکستان مسلم سنٹر ن کویت، میاں محمد زبیر شرفی سینئر نائب صدر/ ہیڈ لیبر ونگ ن کویت، چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی، سینئر نائب صدر/ ہیڈ یوتھ ونگ ن کویت، شمشاد خان تنولی، محمد انعام مورگانائٹ صدر ہم سب کا پاکستان، رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن، چوہدری آفتاب برنالی ودیگر نے یوم تکبیر کے کیک کاٹنے کی رسم میں شرکت کی۔