پیرس میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ریپبلک چوک میں استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ اس ریلی میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے راہنماو¿ں ، مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائیندوں نے سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر ریلی میں شرکت کی اور یہ پیغام دیا کہ پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے سب ایک جان ہیں۔ ریلی کے شرکائ نے پاکستان زندہ باد ، شہدائ افواج پاکستان زندہ باد،
دل دل پاکستان جان جان پاکستان ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے پ پر ہماری جان قربان ، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔شہدائ افواج پاکستان ہمارا مان ہیں ۔ ان کی شہادتوں اور قربانیوں کے صدقے پاکستان آزاد ہے۔ ہم شہدائ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیز تمام سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے اکٹھے ہیں۔ ریلی کے شرکائ کا کہنا تھا کہ شہدائ افواج پاکستان ہمارا مان ہیں شہدائ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں اور حکومت سے اپیل ہے کہ مجرموں کو سزا دی جائے لیکن جو لوگ بے گناہ ہیں انکو فوری رہا کر دیا جائے- اوورسیز پاکستانیوں کے دل صرف پاکستان کے ساتھ دھٹر کتے ہیں- اوورسیز پاکستانی ہمیشہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں صاحبزادہ عتیق الرحمن ، سردار ظہور اقبال ، نعیم چوہدری ، مرزا ساجد جرال اور آصف چوہدری نے استحکام پاکستان ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی میں مسلم لیگ ن فرانس، پی ٹی آئی فرانس، پیپلز پارٹی فرانس، مسلم لیگ ق فرانس، فرانس پاک ایسوسی ایشن ، اور کشمیری تنظیموں نے بھی شرکت کی۔