• news
  • image

نائلہ کیانی 8000 میٹر سے اوپر کی چھ چوٹیوں کو سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں

پاکستان ہاوس ابو ظہبی میں معروف پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کے اعزاز میں تقریب
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کی طرف سے نائلہ کیانی کو ان کی شاندار کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار
-----------------
دبئی (طاہر منیر طاہر) ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانہ کے پاکستان ہاوس میں معروف پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا- نائلہ کیانی کوان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی مہمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نائلہ کیانی دبئی میں مقیم پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں۔ وہ ایک باکسر اور کوہ پیما بھی ہیں۔ وہ 8000 میٹر سے اوپر کی چھ چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی اور واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے نائلہ کیانی کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی مہمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے انہیں دنیا بھر کی نوجوان اور متحرک پاکستانی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا جنہوں نے اپنے خاندان اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے جذبے کی مو¿ثر طریقے سے پیروی کی

epaper

ای پیپر-دی نیشن