سوڈان میں سعودی عرب سفارتخانہ پر حملہ قابل مذمت ہے:عبد الغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سوڈان میں سعودی عرب کے سفارتخانہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔ عالم اسلام کیلئے شاہ سلمان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، پروفیسر عبد المجید، مولانا عبد الوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد نے سوڈان میں سعودی عرب کے سفارتخانہ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کو متحد کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کے مطابق کسی بھی سفارتخانہ کا تحفظ اس ملک کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی عالم اسلام کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔