• news

نیتوں میں اخلاص پیداکریں،رحمتوں کے دروازے کھل جائیں گے:میاں جمیل


لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتوں میں اخلاص پیداکریں،رحمت الٰہی کے دروازے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بندگی کا تقاضا ہے کہ ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیرانسان راہ راست کی جستجو میں لگا رہے۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ رب کریم کے فضل وکرم سے ہی انسان توحید ورسالت کی سمجھ پاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہدایت کے سبھی رستے عقیدہ توحید وختم نبوت پرپختہ ایمان سے ہی کھلتے ہیں ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ خلوص نیت ہوتورضائے الٰہی اورمحبت رسول کریم نصیب ہوتی ہے اس لیے زندگی کو اخلاص اورخلوص سے بھرپورمزین کرنے کی کوشش کی جائے کیونکہ نیت نیک اورخالص ہوتواعمال کا ثمربھی اچھاہوتاہے تقوی میں بھی نیت کا بنیادی کردارہے اس لیے علماءکرام دینی اوردنیاوی معاملات میں تزکیہ نفس کے لیے نیتکی اہمیت کوبھی اجاگرکریں کیونکہ دنیا وآخرت کی کامیابی کا انحصاربھی نیت پرہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن