• news

بچوںکےخلاف استحصال ، چائلڈ ٹریفکنگ چائلڈ لیبرکا خاتمہ ترجیحات میں شامل :سارہ احمد


لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمدنے کہاہے کہ بچوںکے خلاف استحصال ، چائلڈ ٹریفکنگ اور چائلڈ لیبرکا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار چائلڈ لیبر کے حوالے سے عوامی آگاہی واک کے حوالے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آفتاب احمد خان اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ سارہ احمد نے بتایا کہ لبرٹی مارکیٹ میں 12 جون کو بچوں کے تحفظ، چائلڈ ٹریفکنگ اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے عوامی آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن