• news

جماعت اسلامی سب کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے :قیصر شریف 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے موقع پر موجود ہوں گے۔منصورہ سے جاری بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی نے 6 سال قبل پاناما لیکس میں ملوث تمام افراد کی انکوائری کرنے کی اپیل دائر کی تھی۔جماعت اسلامی سب کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے اور ملک میں انصاف اور قانون کی بالا دستی کے قیام اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ایوانوں،عدالتوں اور چوکوں چوراہوں میں جد وجہد کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن