سندھ، ڈی اے پی کھاد پر فی ہاری 60 ہزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے سندھ حکومت نے یوریا اور کھاد پر سبسڈی دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تھرڈ فیز میں یوریا، ڈی اے پی کھاد پر فی ہاری کو 60 ہزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔2 لاکھ 34 ہزار313 ہاریوں کو کھاد کی مد میں سبسڈی دی جائے گی،یوریا، ڈی اے پی کھاد پرسبسڈی رقم فی ہاری کو60 ہزار دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت14.059 بلین روپے ہاریوں کودیے جائیں گے، ایک اورساڑھے12ایکڑتک زمین رکھنے والے ہاری کو برابر سبسڈی رقم ملے گی، دوسرے فیزکے کسانوں کوبیج کی مدمیں فی ایکڑ5 ہزارسبسڈی رقم دی جا رہی ہے۔
منظوروسان