• news

کینیڈا ، آتشزدگی سے نیویارک میں فلائٹ آپریشن جزوی طور پرمعطل


واشنگٹن(این این آئی)امریکی سول ایوی ایشن نے کینیڈا میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث نیویارک کے لیے فضائی ٹریفک کو جزوی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا میں جنگل میں لگنے والی شدید آگ کے بعد دھوئیں کے بادلوں نے شمال مشرقی امریکا اور مشرقی کینیڈا کے کچھ حصوں کو ڈھانپ لیا۔ فضا کوخاکی رنگ میں بدل دیا ہے جس کے بعد حکام نے کمزور اور بیمار رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے کے احکامات دیے ہیں۔کینیڈا کے حکام نے شمالی صوبے کیوبیک کے سب سے بڑے شہر کو خالی کر دیا کیونکہ فائر فائٹرز نے صوبے کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں دور دراز کی آبادیوں میں قابو سے باہر آگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ پراونشل فارسٹ فائر ایجنسی نے بتایا کہ جنگلات میں 150 سے زیادہ مقامات پرآگ جل رہی تھی، جن میں سے 110 جگہوں پر لگی آگ کو بے قابوقرار دیا جاتا ہے۔نیو یارک سٹی اور نیو انگلینڈ جیسے دور کے رہائشیوں نے کیوبیک میں سینکڑوں جنگل کی آگ کے اثرات کو محسوس کیا ہے۔ دھوئیں کی وجہ سے دور رہنے والے شہریوں کو بھی گلے میں تکلیف کی شکایت محسوس ہو رہی ہے۔
کینیڈا، آتشزدگی

ای پیپر-دی نیشن