• news

 ہیلپ لائن 15 پر غیر متعلقہ کالز کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ


لاہور(نامہ نگار)پولیس ہیلپ لائن 15 پر غیر متعلقہ کالز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ تنبیہ کے باوجود 15 پر غیر ضروری کالز پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا، ایمرجنسی 15 مصیبت میں مبتلا شہریوں کی بروقت امداد کیلئے فری سروس ہے، 15 کے ناجائز استعمال سے سنگین صورتحال میں پھنسے شہریوں کی امداد میں تاخیر ہوتی ہے۔سیف سٹیز ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر ماہ 200 ٹاپ غیر متعلقہ کالرز کو تنبیہ کیلئے کال بیک کی جا رہی ہے، ایمرجنسی 15 پر ماہ مئی میں پنجاب بھر سے 25 لاکھ 70 ہزار 859 کالز موصول ہوئیں جن پر ایکشن لیتے ہوئے 2 لاکھ 22 ہزار 816 کالز پر پولیس کی فوری مدد فراہم کی گئی جبکہ موصول شدہ کالز میں 15 لاکھ 49 ہزار 868 کالز غیر متعلقہ تھیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن