2 افراد پرسرار طور پر جاں بحق
لاہور(نامہ نگار) مغلپورہ لال پل کے قریب سے نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ۔شالامار کے علاقے سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 25 سالہ نوجوان اللہ رکھا کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔