• news

فیروز والہ : ڈاکوﺅں نے پولیس اہلکارسمیت متعدد تاجروں‘راہگیروں کو لوٹ لیا 


 فیروز والہ( نامہ نگار) ڈکیتیوں اور چوریوں کی مسلسل وارداتوں میں ڈاکووں نے پولیس اہلکار سمیت متعدد تاجروں اور راہگیروں کو لوٹ لیا ۔کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری اکرم سے تین لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔ رانا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکوو¿ں نے موٹر سائیکل سوارماں بیٹے سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ ڈاکو پولیس اہلکارخرم شیر اسکے ساتھیوں نعمان مقصود اورحبیب کو یرغمال بناکر 1لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل اوراے ٹی ایم کارڈ چھین کرفرار ہوگئے۔ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ میں واقعہ پیٹرول پمپ کے باہر سے 2 ڈاکو جمشید سے22ہزار روپے نقدی اورموبائل چھین کر لے گئے ۔ پھلوں والا بازار کے قریب2ڈاکو عرفان سے نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔لاہور روڈ پر بائی پاس کے قریب 2 ڈاکوﺅں نے ملک عارف کا لوڈر رکشہ ‘32ہزارر وپے نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔حدوکے نہر کے قریب2ڈاکوﺅں نے شاہدبھٹہ سے موٹرسائیکل‘ 75ہزار روپے اورموبائل چھین لیا۔ملکاں والاڈیرہ کے قریب4ڈاکو شہری سے 2لاکھ 80ہزارر وپے، موبائل چھین کرفرارہوگئے۔ ڈاکووں نے شرقپور روڈ پر ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن