• news

خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن :وہاب ریاض

لاہور(سپورٹس رپورٹر)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے، قوموں کی ترقی خواتین کی ترقی میں مضمر ہے، خواتین کے سپورٹس ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے پہلی مرتبہ پنک گیمز منعقد کی جارہی ہیں، خواتین کی مہارت کو اجاگر کرنے کیلئے ای روزگار پروگرام کے تحت تربیت دی جارہی ہے، فری لانسنگ کا ہنر سیکھ کر خواتین کروڑوں روپے کمارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام ای لائبریری میں پنک گیمز فری لانسنگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی پنجاب فوڈا تھارٹی راجہ جہانگیرانورنے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کیلئے مطالعہ کرنے کی عادت اپنانی چاہئے، کتاب بینی سے آئیڈیا ز آتے ہیں جس کو عملی جامہ پہنا کرمیابی حاصل کی جاسکتی ہے، نوجوان نئے نئے آئیڈیاز لائیں اور محنت کرکے ان پر عمل بھی کریں،ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے اچھا معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پنک گیمز میں خواتین کی سپورٹس کے علاوہ دیگر صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے فری لانسنگ سیمینار کے ذریعے ماہرین طالبات کی بہترین رہنمائی کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن