ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل دوسرے دن کا کھیل بھی کینگروز کے نام
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بھی کینگروز کے نام رہا۔ لندن کے اوول سٹیڈیم میںورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 469 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں پر 151 رنز بنالیے۔اجینکیا رہانے 29 اور سریکار بھارت 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔روہت شرما 15، شبمن گل 13، پجارا اور ویرات کوہلی 14،14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ‘ رویندرا جدیجہ نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ مچل سٹارک، پیٹ کمنز، بولینڈ، کیمرون گرین اور نیتھن لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 318 رنز درکار جبکہ پانچ وکٹیں باقی ہیں۔