• news

شیڈول پی ایس ایل سے متصادم‘ ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز ملتوی ہونے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ملتوی کیے جانیکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق  ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن سے متصادم ہے، پی ایس ایل کیلئے ونڈو 12فروری سے 10مارچ رکھی گئی ہے اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز رمضان کے بعد اپریل کے وسط میں شروع کرنے پر غور ہے۔ پی ایس ایل سے متصادم ہونے پرپی سی بی مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، پی ایس ایل کی ونڈو کیلئے پی سی بی نے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے،پی سی بی نے آئی ایل ٹی 20کے شیڈول کیلئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا ہے اور لیگ شیڈول سے دس روز پہلے شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی ایل ٹی ٹونٹی کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے، رمضان میں وائٹ بال کرکٹ کے میچز پر بھی غور کیا جا رہا ہے،خیال رہے کہ پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کی ہوم سیریز میں میزبانی کرنا ہے، سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن