افواج ناگزیر، 9 مئی واقعات کی مذمت، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی سینٹ کی قرار داد
اسلام آباد (خبرنگار)سینٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا شہزاد وسیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ 9 مئی کے واقعات کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان واقعات کی شفاف تحقیقات اور مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ یادگار شہداءکی بےحرمتی، قومی املاک کو نقصان اور دفاعی تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ قرارداد کے مطابق پاکستان کی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مضبوط افواج ناگزیر ہے پی ٹی آئی کی قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان میں محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ ہر وہ عمل اور بیانیہ جو اس رشتے میں دراڑ ڈالے اس کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم شہداءکے اہلخانہ سے بھرپور اظہار یکجتی کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی