• news

علی محمد خان 5 ویں بار گرفتار: مسعود شفقت نے پی ٹی آئی چھوڑ دی 


لاہور مردان اوکاڑہ (خبر نگار+ نیٹ نیوز+ نامہ نگار) پولیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں علی محمد خان کا نام بھی شامل ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مسعود شفقت ربیرہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ مسعود شفقت ربیرہ 2013ءکے الیکشن میں اوکاڑہ سے کامیاب ہونے والے واحد امیدوار تھے۔ انہوں نے کہا ملکی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور ہونے والوں سے کوئی تعلق نہیں۔ نو مئی کا واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین اور سیاہ دن ہے۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے جناح ہاو¿س حملہ کیس میں پولیس کو 22جون تک چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا، جج عبہر گل خان نے خدیجہ شاہ سمیت 13 پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا، حکم میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے ملزمان سے ریکوری کےلئے 20 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت میں تفتیشی افسر سے 12 جون کو ریکارڈ طلب کرلیا، وکیل میاں تبسم نے دلائل دیئے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے، دہشتگردی کرنے اور اقدام قتل سمیت دیگر الزامات کے مقدمہ میں بلاجواز نامزد کیا گیا، کینسر کی مریضہ ہیں، استدعا ہے عدالت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

پی ٹی آئی چھوڑ دی 

ای پیپر-دی نیشن