• news

سپریم کورٹ کیلئے 3 ارب  55 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص  گزشتہ برس سے 50 کروڑ زیادہ 


 اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی حکومت نے بجٹ جس میں سپریم کورٹ کے لیے مختص رقم میں 50 کروڑ سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے سپریم کورٹ کا بجٹ 3 ارب 55 کروڑ 50 لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے، جبکہ گذشتہ مالی سال میں عدالت عظمیٰ کے لیے 3 ارب 5 کروڑ 40 لاکھ 56 ہزار روپے رکھے گئے تھے۔ بجٹ میں سپریم کورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاو¿نسز کی مد میں 2 ارب 84 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آپریٹنگ اخراجات کے لیے 40 کروڑ 59 لاکھ 64 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ملازمین کی پینشن کے لیے 17 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار روپے اور گرانٹس اور سبسڈیز کی مد میں ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق ساز و سامان کی خریداری کے لیے7 کروڑ 65 لاکھ 10 ہزار روپے اورمرمت اور دیکھ بھال کی مد میں 3 کروڑ20 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ بجٹ

ای پیپر-دی نیشن