• news

ہائر ایجوکیشن کمشن کیلئے 59.70، وفاقی وزارت تعلیم کیلئے 8.5 ارب روپے مختص 


اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ ترقی و پیشہ وارانہ تربیت کے لیے پی ایس ڈی پی میں آئندہ مالی سال2023-24 کے بجٹ میں 25منصوبوں کے لیے 8ارب کروڑ50روپے مختص کیے گئے ہیں ،ان منصوبوں میں پہلے سے جاری 17،نئے 7منصوبے شامل ہیں ،پی ایس ڈی پی کے مطابق پہلے سے جاری 17منصوبوں کے لیے 5ارب 90کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پی ایس ڈی پی میں 7نئے منصوبے شامل کیے گئے ہیں پی ایس ڈی پی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مختلف منصوبوں کے لیے 59ارب 70کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ،ان میں 40جاری اور 28نئے منصوبے شامل ہیں ،پی ایس ڈی پی کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن 40منصوبوں کے لیے 28ارب 80کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ نئے 28منصوبوں کے لیے 6ارب90 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ان منصوبوں میں چاروں صوبوں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبے شامل ہیں۔
تعلیم بجٹ

ای پیپر-دی نیشن