• news

غیرملکی ملازمین رکھنے والے  گھرانوں پر ٹیکس میں اضافہ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے غیرملکی ملازمین رکھنے والے امیر گھرانوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔ بجٹ تجاویز کے مطابق اس وقت کم و بیش 10 ہزار غیرملکی شہری پاکستان کے امیر گھرانوں میں مددگار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ اوسطاً ہر گھریلو مددگار کو سالانہ 6000 ڈالر تک تنخواہ دی جاتی ہے۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ گھریلو مددگاروں کو ادا کی جانے والی رقم پر ایک سال میں دو لاکھ روپے کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ورک پرمٹ جاری کرنے والی اتھارٹی غیرملکیوں کو نوکری پر رکھنے والوں سے یہ ٹیکس وصول کرے گی۔
غیرملکی ٹیکس

ای پیپر-دی نیشن