بجٹ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کیلئے 8 ارب روپے مختص
اسلام آباد (فرحان علی سے) مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کےلئے مجموعی طور پر 8ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں 31جاری اور 6نئے منصوبے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جاری منصوبوں کےلئے بجٹ میں 5ارب 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ نئے منصوبوں کےلئے 2ارب 50کروڑ رکھے گئے ہیں۔ نئے منصوبوں میں معیاری بیجوں کی پیداوار کے منصوبے کےلئے 60کروڑ روپے، منرل ریسورس سنٹر کے قیام کےلئے 30کروڑ روپے، خضدار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بلاک کی تعمیر کےلئے 2کروڑ روپے اور ادویہ سازی میں استعمال ہونے والی اشیاءکی ریسرچ ڈویلپمنٹ و ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے منصوبے کےلئے 4کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔ بائیو ٹیکنالوجی کے حوالے سے منصوبے کےلئے 5کروڑ روپے اور پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کےلئے 5کروڑ روپے مختص کےے گئے ہیں۔
بجٹ، وزارت سائنس