ڈیمز کی تعمیر اور تاپی سمیت بجلی منصوبوں کیلئے 205 ارب روپے مختص
اسلام آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں مختلف ڈیمز اور شعبہ بجلی کی ترقی کیلئے مجموعی طور پر 205 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ڈیمز کیلئے 98 ارب جبکہ بجلی پراجیکٹس کیلئے 107 ارب روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں تفصیل کے مطابق مہمند ڈیم کیلئے 10 ارب روپے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 59 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 20 ارب روپے مختص کئے گئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 4 ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تربیلا ہائیڈرو پاور کی استعداد میں اضافے کیلئے 4 ارب 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ بجلی کی پیداوار ترسیل اور تقسیم کی بہتری کیلئے 107 ارب روپے کا تخمینہ دیا گیا ہے بارہ سو میگا واٹ کے جام شورو پاور پلانٹ کیلئے 12 ارب روپے رکھے گئے ہیں پاکستان تاجکستان کیلئے 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کیلئے 16 ارب روپے رکھے گئے ہیں این ٹی ڈی سی کے موجودہ گرڈ اسٹیشن کی بہتری کے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں سکی کناری ، کوہلہ اور ماہالہ ہائیڈرو پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کیلئے 6 رب روپے رکھے گئے ہیں۔
ڈیمز بجلی